متعدد عرب ممالک نے امریکی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی لگادی،جبکہ سعودی عرب میں اسے نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق لبنان اور کویت سمیت دیگر عرب ممالک نے گال گدوت کی فلم پر پابندی عائد کردی جب کہ سعودی عرب کے متعدد سینماؤں اور خاص طور پر نئے کھولے گئے سینماؤں میں اسے پیش کردیا گیا ان عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن کے تعلقات ایران سے ہیں اور وہ اسرائیل کی مخالفت کرتے رہتے ہیں۔

عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا…

تاہم دیگر عرب ممالک کے بر عکس سعودی عرب میں فلم کو پیش کردیا گیا ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کو جہاں سعودی عرب میں پیش کردیا گیا، وہیں اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی نمائش کی جا رہی ہےفلم نے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بنایا اور اس نے وبا کے دوران پہلے دن کی کمائی میں کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گلوکار قمرسلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ گانا ریلیز کیلئے تیار

’ڈیتھ آن دی نیل‘ کی کہانی سسپنس اور تھرلر کے گرد گھومتی ہے، تاہم عرب ممالک نے یہودی اداکارہ کی جانب سے ماضی مین اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے اور اسلامی تنظیم ’حماس‘ کو دہشت گرد قرار دینے پر اس کی فلم پر پابندی لگائی۔

گال گدوت نے 2014 میں اسرائیلی جارحیت اور فوج کی حمایت جب کہ حماس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد قرار دیا تھا اس سے قبل بھی کویت اور لبنان سمیت متعدد عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ونڈر وویمن سمیت دیگر فلموں پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

گال گدوت 2004 میں ’مس اسرائیل‘ منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر ماڈلنگ اور پھر اداکاری کا آغاز کیا اسرائیلی قوانین کے تحت انہوں نے بھی دیگر یہودی خواتین کی طرح اسرائیلی فوج میں بھی کچھ وقت تک خدمات سر انجام دے رکھی ہیں اور انہیں سخت گیر یہودی سمجھا جاتا ہے۔

شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

Shares: