تل ابیب : دنیا بھر سے یہودی یہاں آکر ہمارے ساتھ رہیں’‘یہودی آبادکاری اسرائیل کی شناخت ہے:اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘یہودی آبادکاری اسرائیل کی شناخت ہے، یہودی یہاں آکر ہمارے ساتھ رہیں’،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکہ ، جنوبی امریکہ اور فرانس سے پانچ لاکھ یہودیوں کو اسرائیل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانفرنس برائے امیگریشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نفتالی بینیٹ نے کہا، “ہمارے مستقبل ، اسرائیل اور اسرائیلی معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے یہودی آبادکاری کے مسئلے سے زیادہ اہم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک یہودی آبادکاری نے اسرائیلی معاشرے کو اصل شناخت دی اور دنیا کے کسی اور مقام کے برعکس اس کا ایک منفرد سیاسی جغرافیہ بنایا۔”انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف امریکہ ، جنوبی امریکہ اور فرانس کی یہودی برادریوں سے پانچ لاکھ یہودیوں کو اسرائیل لاکر بسانا ہے۔
اسرائیلی آبادکاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بینیٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کو عالمی یہودی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو یقینی اور مضبوط بنانا چاہیے۔ ہم سب بھائی ہیں. دنیا بھر میں نسل پرستی اور دشمنی پھیل رہی ہے جو ہمیں باور کراتی ہے کہ اسرائیل تمام یہودیوں کا گھر ہے۔ جو یہودی یہاں نہیں رہتے، یہ ان کا بھی گھر ہے۔ لوگ قدم اٹھائیں اور ہمارے ساتھ یہاں اسرائیل میں رہیں۔