جھنگ : ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری ہیں

باغی ٹی وی جھنگ صدر( عظیم حمید نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر کو گزشتہ سات دنوں کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل بھر کے ہاٹ سپاٹس کو روزانہ ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور فوری تلفی کے سلسلہ میں مکمل طور پرچیک کیا جارہاہے، جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق ڈینگی کا باعث بننے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندارج بھی کروایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس کو مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروا سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a reply