جھانوی کپور کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی ہیں‌ خواہاں

اداکارہ جھانوی کپور جن کی حال ہی میں ”ملی” فلم ریلیز ہوئی ہے، باکس آفس کا بزنس ابھی تو سامنے نہیں آیا لیکن یہ کہا جا رہا ہےکہ جھانوی کپور کی اداکاری کی تعریف کی جا رہی ہے. ان کے بڑے بھائی ارجن کپور نے جھانوی کی بے حد تعریف کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے. جھانوی کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ان سے جب سوال ہوا کہ وہ کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میری جوڑی رنویر سنگھ کے ساتھ بہت اچھی لگے گی. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میں ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہو گئی تھی تو

رنویر سنگھ نے مجھے بہت تسلی دی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے . جھانوی نے مزید کہا کہ رنویر سنگھ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں مجھے ان کی اداکار ی اور سٹائل بہت پسند ہے . میں چاہتی ہوں کہ ہمیں کسی ایک فلم میں کاسٹ کیا جائے. یاد رہے کہ جھانوی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے.

Comments are closed.