منچھر جھیل کے سیلابی پانی میں کمی نہ آ سکی

0
33

سیہون شریف،منچھر جھیل کے سیلابی پانی میں کمی نہ آ سکی

یونین کونسل، جعفرآباد اور بوبک پر پانی کا دباؤ برقرار ہے، مختلف دیہات میں 10 فٹ سیلابی پانی تاحال موجود ہے، آر ڈی 50 سے 52 تک لگایا گیا کٹ ایک ہزار فٹ ہوگیا ،پانی کا بہاؤ تیزی سے آبادی کی طرف جاری ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل کے کٹ بند کرکے نکاسی آب کا عمل شروع کیا جائے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت شہروں اور زرعی زمینوں سے پانی کی نکاسی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیاکہ دریا میں پانی گڈو ، سکھر اور کوٹری بیراج پر معمول کے مطابق بہہ رہا ہے منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 177.35 ہوگئی ہے، خیرپور ناتھن شاہ،دادو روڈ پر بھی 5.85 فٹ سے 2 فٹ کم ہوا ، و ایف بندپر شگاف کو بند کیا گیا ، منچھر جھیل کے آر ڈی 14 پر بریچ بھی بند کیا جا رہا ہے، ایل بی او ڈی میں پانی کی سطح زیادہ تھی ، آر ڈی 7 اور 18 پر 2 شگاف پڑے تھے جوبند کیے گئے ،ب

دوسری جانب سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں بیماریاں پھیل چکی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد کے ریلیف کیمپوں میں ملیریا کے مشتبہ 69 اور تصدیق شدہ 10 کیسز رپورٹ ہوئے، 173 افراد کو سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی ، ریلیف کیمپس میں 43 افراد ڈائریامیں مبتلا ہوگئے ،108 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض میں مبتلا ہوئے ہیں‌، آنکھوں کے انفیکشن کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ،

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

Leave a reply