رہنماء پیپلز پارٹی امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین آٸندہ انتخاب میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر جھوٹے الزام لگارہے ہیں ،
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی جھوٹے الزامات کا سامنا کیا ہے، مخالفین جانتے ہیں وہ جتنے بھی اتحاد بناٸیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی ،عام انتخابات میں عوام مخالفین کے منفی ہتھکنڈوں کو مسترد کر دینگے،پیپلز پارٹی نعروں اور وعدوں پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو زرداری پر لگی ہوئی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلاٸیں گے
پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان سردار سربلند خان کا کہنا ہے کہ شازیہ عطاء مری ودیگر رہنماؤں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، چند عناصر کی جانب سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹا کمپئین چلایا جارہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جو بھی عوامی نمائندہ رہا ہے انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد کی،پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف ایسا من گھڑت پروپیگنڈا جیالوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،گزشتہ اتحادی حکومت میں شازیہ عطاء مری نے جس طرح سے غریب و نادار عوام کی خدمت کی وہ قابل داد ہے،پروپیگنڈا کرنے والے عناصر پارٹی رہنماؤں کی عوامی خدمت کے جذبے سے خوفزدہ ہوکر بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور عوامی نمائندے اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر دور میں عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں،ایسے ہتھکنڈوں سے پارٹی رہنما گھبرانے والے نہیں ہے اور نا ہی عوامی خدمت سے پیچھے ہٹیں گے،جھوٹا پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی تاکہ ان کو سبق مل سکے،
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق وزیر شازیہ مری کے گھر نیب کا چھاپہ 97 ارب روپے کیش برآمد،یہ ٹویٹ کافی سارے اکاؤنٹس سے کی گئی، اسی طرح پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی ٹویٹر پر پروپیگنڈہ کیا گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پی پی کی سوشل میڈیا ٹیم اتنی کمزور ہے کہ ن لیگ نے ہی اسے چاروں شانے چت کر دیا ہے سندھ کے وزراء سے اربوں روپے نیب برآمد کر چکی اور اس جھوٹ پر پاکستانی عوام نے یقین بھی کر لیا
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
آفتاب احمد گورایہ نے کہا کہ میرا خیال ہے ایسا نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی سوشل میڈیا کے ری ایکشن کے بعد شازیہ مری کے بارے فیک ٹوئیٹ کرنے والے ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے نہ صرف اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کی بلکہ معذرت بھی کی۔ سوشل میڈیا کے رسپانس کے بعد اربوں پکڑے جانے والی خبروں کی حیثیت مذاق کے علاوہ کچھ نہیں رہ گئی۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ پر یقین کرنا ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
میرا خیال ہے ایسا نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی سوشل میڈیا کے ری ایکشن کے بعد شازیہ مری کے بارے فیک ٹوئیٹ کرنے والے ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے نہ صرف اپنی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کی بلکہ معذرت بھی کی۔ سوشل میڈیا کے رسپانس کے بعد اربوں پکڑے جانے والی خبروں کی حیثیت مذاق کے علاوہ کچھ نہیں رہ گئی۔ یہ علیحدہ… https://t.co/E6Kld6FBU0
— Aftab Ahmad Goraya (@GorayaAftab) September 4, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میں ان سب کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ سے متعلق فیک نیوز کو بے نقاب کیا۔ اس جعلی خبر کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
I’m grateful to all who exposed the #FakeNews related to me. Am touched by the overwhelming replies to the nasty propaganda that only exposes the sick minds of those who have nothing better to do.Will be taking legal action against those who’ve spread this fake news.
Thank you🙏🏻— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) September 2, 2023