جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان کی تقریب حلف برداری 18 اپریل بروز جمعرات بعد از نماز مغرب جامع مسجد منصورہ لاہور میں ہوگی
نو منتخب امیر جماعت اسلامی 18 اپریل کو حلف لیں گے، بعد ازاں اگلے روز سے جماعت اسلامی کی شوریٰ کا اجلاس ہو گا، حافظ نعیم الرحمان شوری اجلاس کی صدارت کریں گے،حلف برداری کی اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کا اجلاس تین دن منصورہ میں جاری رہے گا، اسی دوران 20 اپریل کو نو منتخب امیر جماعت اسلامی لاہور میں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے،20 اپریل کو امریکن قونصلیٹ کے سامنے ”لبیک یا اقصیٰ ” کے عنوان سے احتجاج ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو امریکن قونصلیٹ کے سامنے ”لبیک یا اقصیٰ ” کے عنوان سے احتجاج ہوگااور شہرلاہور میں ایک نئی تاریخ رقم کریگا، احتجاج میں اہلیان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اپنا پہلا خصوصی خطاب کریں گے۔ احتجاج میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سمیت جماعت اسلامی لاہور کے مردو خواتین کی ہر سطح کی قیادت شریک ہوگی۔اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مردو خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت اسلامی فلسطین میں امریکی سرپرستی میں 190دن سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف آئین ا ور قانون کے مطابق پرامن اور بھرپور عوام قوت کیساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائی گئی اور فلسطینی مسلمانوں کو پیغام دے گی کہ وہ اس جنگ میں تنہاء نہیں، اہل لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے20اپریل، بروز ہفتہ، بمقام امریکن قونصلیٹ، شملہ پہاڑی ایجرٹن روڈلاہور پر ہونے والے عظیم الشان لبیک یا قصی ٰ احتجاج کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کے موقع پر ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں احتجاج میں تمام جملہ انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کمیٹیا ں بنائی گئی اور ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالداحمد بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور احمد جمیل راشد، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثارخان، صدر تحریک محنت پنجاب مہراج الدین طاہر، صدر این ایل ایف لاہور عبدالرشید شکری، رہنما جماعت اسلامی ملک الیاس، عامر نور خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود شریک تھے
جماعت اسلامی کی اپیل پر حماس رہنما کے بیٹوں کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے
قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای
فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں
مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید








