پیٹرولیم ڈیلرز کی 5 جولائی کو ہڑتال،جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد دھرنے کا اعلان

0
96
hafiz naeem

بجلی، گیس،پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر جماعت اسلام نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا .

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ حکومتی اقدامات کے خلاف 12 جولائی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ "دھرنا ٹیکس اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے ہوگا”بجلی بلوں میں ٹیکسز اور اووربلنگ کیخلاف عوام کو نکلنا ہوگا،ٹیکس کم کرو، اسکے علاوہ کوئی دوسری صورت نہیں، ہم وہاں بیٹھیں گے،یہ حق دو عوام کی تحریک ہے، جو جماعت اسلامی نےشروع کر دی ہے، ہم جو سیاست کرتے ہیں عوام کی بنیاد پر کرتے ہیں، ہماری سیاست نفرت کی نہیں بلکہ عوام کے حق کی خاطر ہے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا ہوگا، تاجروں، صنعتکاروں سے کہتا ہوں، تنخواہ دار طبقہ،ہماری تحریک کا حصہ بنے، جماعت اسلامی اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پاکستان کسی انارکی، افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا.

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شدید بحران ہے ، بجلی کے بل بموں کی طرح آ کر گرے ہیں ، خواتین زیورات بیچ کر بل ادا کر رہی ہیں، 15 جولائی سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہو گا ، عوام کو مزید ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانا چاہتے ہیں جاگیرداروں سے ٹیکس نہیں لیا جا رہا ، آئی پی پی والوں کی عیاشیاں لگی ہوئی ہیں ،ہزاروں ارب روپے لوٹ لیے گئے ہیں ۔وزیر اعظم اعزاز سے کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بنایا، عوام کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر نہیں چھوڑ سکتے، ملک گیر ہڑتال پر مشاورت کر رہے ہیں ، حکومت ہوش کے ناخن لے ،

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایل پی جی مافیا کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ملی رکشہ یونین سول سوسائٹی تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج کئے گئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کا پول کھل چکا ہے۔ مزدور کرائے کے گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور اس کا بجلی بل 2 لاکھ روپے آرہا ہے۔ ایل پی جی مافیا نے رکشہ ڈرائیورز کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ 160 روپے میں ملنے والی ایل پی جی 380 روپے میں بلیک میں مل رہی ہے اور دوسری جانب آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔آج حکومت نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کی بھٹی میں جھونک کر رکھ دیا ہے۔ پاکستانی قوم کب تک اپنے خون پسینے کی کمائی ٹیکسوں کی صورت میں ادا کرتی رہے گی۔ مرکزی مسلم لیگ آج پورے ملک میں مزدور کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم مزدور طبقے کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اگر حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو خدارا ہماری جان چھوڑ دے۔ آئی ایم ایف کا گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ ہماری آزادی کا سلب کرنے کے مترادف ہے۔ قومی اسمبلی میں 2024-25 پیش ہونے والا آئی ایم ایف کی جانب سے بنا کر دیا جانے والا بجٹ ہے۔ ملی رکشہ یونین کے صدر رانا شمشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد اور سود کی شرح میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ آج قوم کے علاوہ صرف حکمرانوں کی معاشی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے جو آئے دن پانامہ اور دبئی لیکس کی شکل سامنے آرہی ہے۔ حکومت کا اپنے شاہانہ خرچوں اور اسمبلی ممبرز کی مراعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
pmml

علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، پیٹرول پمپ کے کاروبار پر اس ٹیکس کے اثرات کے بارے میں تشویش ہے حکومت نہ جانے کیا کر رہی ہے، ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے، ہمارا تو فکس منافع ہے، عوام کے لئے بہت پریشانی کی بات ہے فنانس بل کی یہ شق ختم کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کی درخواست ہے، وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم، وزیرخزانہ ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کا فیصلہ واپس لیں۔کوئی حل نہ نکلا تو پانچ جولائی کو پورا ملک بند ہو جائے گا، ہم مکمل ہڑتال کریں گے،بڑی مشکل سے معاملات طے ہوئے تھے لیکن ہرجگہ ٹیکس لگانے سے اب کوئی حل نہیں، حکومت سے مذاکرات کے لئے کل ایک وفد اسلام آباد جائے گا، معاملہ حل ہوا تو ٹھیک نہیں تو 5 جولائی کو ملک بھر میں 1 3 ہزار پٹرول پمپ بند کر دیں گے.

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply