عمران خان نے جتنے وعدے کئے ایک بھی پورا نہیں کیا, نصراللہ رندھاوا

0
52

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ پی ٹی آئی حکو مت کا ایک سال بد انتظامی اور ناکامیوں سے عبارت ہے ، عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے ان میںسے کو ئی بھی پورا نہیں کیا ، تعلیم ، علاج اور انصاف ہر شہری کی ضرورت ہے مگر حکومت اس حوالے سے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی ۔انھوں نے کہا حکومت نے سب سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو مایوس کیاہے ۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے کسی ایک نوجوان کو نوکری نہیں دی بلکہ پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار سے محروم کیا۔ کسان اور مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں جس کی وجہ سے زراعت اور صنعت زبوں حالی کا شکار ہیں اور مہنگائی نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوہی بھیر ، ترامڑی اور علی پور کے دورے کے موقع پر ارکان وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ٍٍٍ نصراللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک محب وطن قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے، تبدیلی کا نعرہ محض دھوکہ اور فریب ثابت ہواہے ، قوم کو مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری و بدامنی جیسے مسائل سے صرف جماعت اسلامی ہی نجات دلاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی نے جو قربانیاں پیش کی ہیں ، وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور پاکستان نظام مصطفےٰ کا گہوارہ بنے گا ۔

Leave a reply