جماعت اسلامی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے. رہنماء پیپلزپارٹی

0
33
Sharmila Farooqui

پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے، چاہیے وہ تعلیمی ادارے ہوں یا کراچی کے حوالے سے، جماعت اسلامی لسانیت اور نفرت کی سیاست کرتی رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ آج میئر کا انتخاب صاف اور شفاف تھا 12 جون کو پی ٹی آئی کے یونین کونسل کے چئیرمین اسد امان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم میئر الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں رہے ہیں یہاں ایک فارورڈ بلاک بناہوا ہے جس میں 33 کے قریب لوگ ہیں جنہوں نے ووٹ نہیں کیا انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ یہاں یہ الزام لگانا کہ اغواء کرلیا، یہ جنگل کا قانون تھوڑی چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کام کیا توعوام نے ووٹ دیا ہے پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بن گیا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ پی ٹی آئی والوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دیا، یہ عدالت جاکرٹائم ضائع کریں گے۔ جماعت اسلامی کی عائشہ سید نے شرمیلا فاروقی کے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی والے جمہوریت کی بات نہ کریں آپ کا تو ایک ہی خاندان ہے جو مسلسل حکومتٓ میں ہے ایک ہی خاندان مسلسل سیاست میں چلا آرہا ہے جمہوریت میں پارٹی میں ہرایک کیلئے راستہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات کی ہم سب مذمت کرتے ہیں شرمیلا صاحبہ اپنے لئے کوئی اور پوائنٹ لیں جس کو وہ بہتر طرح سے بیان کرتے ہیں جماعت اسلامی نے کبھی گالم گلوچ کی سیاست نہیں کی ہم حوصلہ رکھتے ہیں کہ میئرکو ویلکم کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
ان شاءاللہ آج شام پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھرپور جشن منائیں گے۔سعید غنی

نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
جماعت اسلامی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کےعوام کیلئے بہت کام کیے مردم شماری، تعلیم اور بلدیاتی انتخابات کیلئے آواز اٹھائی جماعت اسلامی نے خدمت کی سیاست کی ہے اور جب بھی جماعت اسلامی کا میئرآیا عوام کی خدمت کی ہے۔ عائشہ سید نے یہ بھی کہا کہ آپ کے پاس تو15 سالوں سے کراچی ہے جس کو آپ نے تباہ کردیا، انہوں نے 15 جنوری سے دھاندلی شروع کردی تھی، ہماری شکایت پی پی پی کے لیڈر اور ورکرزسے نہیں بلکہ ان کے بنائے ہوئے الزام سے ہے۔

Leave a reply