کم جونگ اُن کی روس آمد

کم جان ٹرین کے ذریعے روس پہنچ رہے
0
47
Kim John

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن پیانگ یانگ سے اپنی نجی ٹرین میں روس کے لیے روانہ ہوئے تھےجبکہ سرکاری میڈیا چینل کے سی این اے نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ایک نایاب سربراہی ملاقات کے لیے گئے اور کے سی این اے نے یہ بھی بتایا کہ کم کے ساتھ اعلیٰ سرکاری اہلکار بھی تھے جن میں فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔

جبکہ سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں کم جونگ ان کو گہرے سبز رنگ کی ٹرین میں سوار ہوتے، فوجی آنر گارڈز اور گہرے رنگ کے سوٹ اور رنگ برنگے لباس میں لوگوں کے ہجوم کو پھول اور جھنڈے لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بکتر بند اور دیگر خصوصی سازوسامان لے کر جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کِم کا روس کا دورہ اور پوٹن سے ملاقات ایک مکمل دورہ ہو گا، اور پیسکوف کے مطابق مذاکرات کا مرکزی موضوع پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات ہوں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں گے

Leave a reply