
اجے دیوگن ، جمی شیر گل ایک ساتھ پہلی بار ایک فلم میں نظر آئیں گے فلم کا نام تاحال فائنل نہیں ہوا لیکن کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہو جائیگی. چند ہفتے قبل اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جمی شیر گل کے ساتھ بڑی سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ
جمی شیرگل اجے دیوگن کی اگلی فلم میں نیرج پانڈے کے ساتھ ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہےنیرج پانڈے کی اس فلم میں جمی شیرگل کا بہت اہم کردار ہے۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے
کہ نیرج پانڈے کو کسی ایسے اداکار کی ضرورت تھی جوتجربہ کار ہو اور جب انہوں نے سوچا تو ان کے ذہن میں جمی شیر گل کا نام آیا. اطلاعات یہ ہیں کہ فلم کی شوٹنگ نومبر میںکی جائیگی جبکہ اگلے سال کے شروع تک پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں چلی جائے گی۔ اجے اور جمی کے علاوہ بہت سے نام اس بغیر ٹائٹل تھرلر کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ اجے دیوگن فلم دریشام کا سیکوئل بنانے کی تیاری کررہے ہیں ، جمی شیر گل کو آخری بار ویب شو یور آنر کے دوسرے سیزن میںدیکھا گیا تھا.
ھروں میں) ہیں،