جن اداروں پر تنقید کی جاتی ہے وہی تو کاموں میں مصروف ہیں،مرتضیٰ وہاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے کام جاری ہے،

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکیں بنتی نظر آرہی ہیں میوہ شاہ قبرستان جانے والی سڑک پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کام کررہی ہے، جن اداروں پر تنقید کی جاتی ہے وہی تو کاموں میں مصروف ہیں ، گزشتہ رات کے ایم سی دفتر پر فائرنگ ہوئی ،2 ملازمین جاں بحق ہوئے،فائرنگ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں،شاہراہ لیاقت کی کیا صورتحال تھی،آج وہاں بلدیہ عظمیٰ کام کررہی ہے، دل سے محنت کرکے اداروں کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ادارے پیروں پر کھڑا ہونا شروع ہوں تو امید بنتی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وسائل اور سندھ حکومت کی فنڈنگ سے سڑکوں کی تعمیر شروع ہوئی

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے 7 اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہورہی ہے،55کروڑ کی لاگت سے کے ایم سی بلوچ کالونی ایکسپریس وے تعمیر کررہی ہے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا ہم نے شہر کےلیے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا اب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یعنی اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے انفرا اسٹرکچر بہتر کر رہے ہیں،ازسر نو بحال کیا جانے والا میوہ شاہ روڈ 4 کلو میٹر طویل ہے کیماڑی اورلیاری کے شہریوں کو میواشاہ قبرستان جانے کے لیے مشکل درپیش تھی، مسئلے کے حل کے لیے وزیراعلی ٰسندھ کو درخواست کی تھی ،آج حل کیا بارشوں اور سیلاب نےکراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا،پہلے یہ ٹیکس تھرڈ پارٹی لیتی تھی، پہلے 16 کروڑ سالانہ ملتا تھا اب 3 ارب سے زائد ملے گا، اب عوام میئرسے پوچھ سکیں گے کہ ہم نے پیسے دیئے ہیں ب کہاں خرچ کیے، ٹیکس کے ایم سی روڈ اور انفرااسٹرکچر اور شہر کی ترقی کے لیے خرچ ہوگا،

Shares: