توہین عدالت کیس،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا

0
75
imran khan

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا

عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی ،عمران خان نے بیان حلفی میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا ،عدالت اطمینان کے لیےمزید کچھ کہے تو بھی اقدام کرنے کو تیار ہوں ،دوران سماعت احساس ہوا 20 اگست کو تقریر میں شاید ریڈ لائن کراس کی اگر جج کو یہ تاثر ملا کہ ریڈ لائن کراس ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں،تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا ارادہ نہیں تھا،ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں نہیں تھا، 26سال عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی،مستقبل میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچے ،

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، گزشتہ سماعت پر عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، ان پر فرد جرم عائد ہونا تھی تا ہم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ جج کے پاس جا کر معافی مانگنے کو تیار ہیں، جس پر عدالت نے فرد جرم کی کاروائی روک دی اور عمران خان کو حلف نامہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونیوالی سماعت میں عمران خان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 26 سال کی کوشش رول آف لاء کی ہے ،میرے علاوہ جلسوں میں رول آف لاء کی کوئی بات نہیں کرتا ، جو میں نے کہا جان بوجھ کر نہیں کہا ،میرا مقصد خاتون جج کو حراساں کرنا نہیں تھا، خاتون جج کے پاس جاکر وضاحت دینے کو تیار ہوں، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی بات کی،میں معافی چاہتا ہوں، میں خاتون جج کے پاس جا کر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرونگا۔جیسے جیسے مقدمہ آگے چلا مجھے سنجیدگی کا احساس ہوا

عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر رکھی ہے، اب تین اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ کیس کی سماعت ہو گی

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

Leave a reply