بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا بیان
جن کے والد عالمی چور ہوں ان کے بیٹے حاجی ثناءاللہ بننے کی کوشش کررہے ہیں، عالمی وباء میں ایک صوبے پر تنقید بلاول کی لسانی سوچ کی عکاسی ہے، بلاول کورونا پر چیخ رہے ہیں ان کی جماعت جلسوں کا اعلان کررہی ہے، بلاول کی جماعت کے وزراء بھی بلاول کو بچہ سمجھ کر مشورہ نہیں کرتے، سندھ میں ویکسین سیاسی خاندانوں کو لگاکر بلیک پر بیچی جارہی ہے، سندھ میں کورونا رلیف فنڈ بلاول ہاؤس کی ایک تقریب پر خرچ کیا گیا، غریبوں کا راشن بلاول ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران استعمال ہوا، ادویات سمیت ہر چیز بلاول ہاؤس کے دربان ڈکارنے میں مصروف ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جن کے خاندان عالمی چور ہوں وہ دوسری حکومتوں پر تنقید نہیں کیا کرتے۔بلاول سوشل میڈیا پر چند لڑکوں سے ہیرو بننے کی کوشش کررہےہیں۔
واضع رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے جو ٹائیگر فورس بنائی تھی، کیا وہ ناکام ہوگئی؟ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکمران کی غلط حکمت عملی کے سبب کرونا وائرس کی تیسری لہر ملک میں قابو سے باہر ہورہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی کرونا سے بچاؤ کی مؤثر آگاہی مہم نہ چلانے کی وجہ سے ملک میں ایس او پیز پر رضاکارانہ عمل کا رجحان تقریبا ختم ہوچکا ہے، دنیا کرونا ویکسین لگا کر وبا سے باہر نکل رہی ہے اور بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے۔حکومت اگر چاہتی تو بروقت بڑے پیمانے پر کرونا ویکسین خرید سکتی تھی مگر عمران خان کی کوشش مفت امدادی ویکسین کا حصول رہی۔
پی ٹی آئی حکومت کی کرونا ویکسین کی بروقت بڑے پیمانے پر خریداری میں مکمل ناکام کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں،وفاقی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے اب تک ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے قابل ذکر اقدامات نہیں کرسکی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت کی نااہلی کو ہر فورم پر بے نقاب کرتے رہینگے۔