جنکے اکاؤنٹ، کاروبار بیرون ملک ہیں،انکو کبھی ووٹ نہ دیں.وزیراعظم،عوام کو سنائی بڑی خوشخبری

0
36

جن کے اکاوَنٹ،کاروبار اور محل بیرون ملک ہیں انہیں کبھی ووٹ نہ دیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہمند میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے قبائلی عوام کو بھی فائدہ ہوگا،افغان سرحد کھولنے کی کوشش کروں گا تاکہ عوام کو روزگار ملے،قبائلی علاقوں میں 3اور4جی ٹیکنالوجی کی ذمہ داری وفاقی وزیرمواصلات کو سونپ رہا ہوں،عوام نے بجلی اور گیس کے مسائل کی وجہ سمجھنے چاہئیں،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے بجلی کی پیداوار کے لیے40،30سال کے معاہدے کررکھے ہیں،گزشتہ حکومت نے بجلی کی مہنگی قیمت پر معاہدے کیے جس سے گردشی قرضے بڑھے،حکومت میں آئے تو گردشی قرضے بڑھ چکے تھے،پاکستان کی انڈسٹری بنگلہ دیش اور بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ وہاں بجلی سستی ہے،

ہمارے حکومت کے پہلے سال کی آدھی آمدنی قرضوں کی قسطیں ادا کرنےمیں ضائع ہوگئی،ملک چلانے کےلیے مزید قرض ہ لینا پڑا،فیصلہ کیا ہے بجلی کی قیمتیں ہرصورت کم کرنی ہیں،فیصلہ کیا ہے بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھائیں گے،بجلی کی قیمتیں کم کرنے کےلیے ہرقدم اٹھائیں گے ،اپنے لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنے دیں گے،

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

کھلاڑی نہ ہوتا توسیاست میں ہارمان چکا ہوتا،وزیراعظم

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کرنل مجیب شہید

 

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے گیس کا15سالہ معاہدہ کیا،جو بھی ہوجائے گیس اور بجلی کی قیمت کم کرنے کی کوشش کرنی ہے ،پاکستان عظیم ملک نہ بننے کی ایک ہی وجہ ہے،کبھی بھی کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جس کے حکمران کرپٹ ہوں، وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی ملک غریب نہیں ہوتا،ملک تب غریب ہوتا ہے جب حکمران ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں،کرپٹ حکمران ملک کا پیسہ چوری کرکے لندن اور امریکہ میں بڑے بڑے گھر لے لیتے ہیں،جن کے اکاوَنٹ،کاروبار اور محل بیرون ملک ہیں انہیں کبھی ووٹ نہ دیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے اوپر الزام لگایاگیا کیا میں لندن بھاگ گیا؟ 10ماہ میں عدالت کو تمام دستاویزات دیں،میں نے نہیں کہا تھا کہ انتقامی کارروائی ہورہی ہے،جب چوری نہ کی ہوتو لندن بھاگنے کی ضرورت نہیں ہوتی،ملک اس لیے آگےنہ بڑھ سکا کیونکہ یہاں کرپٹ لوگ حکمران تھے،فکر نہ کریں مشکل وقت گزرگیا ہے،سب سے زیادہ مشکل وقت 2019تھا،وعدہ کرتاہوں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا،رپورٹ آنے والی ہے کسی کو نہیں چھوڑیں گے

ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے ،وزیراعظم

Leave a reply