بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ سے رکن پارلمینٹ منتخب ہونے والے ستیش کمار نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حوالہ سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بانی پاکستان کی تصویر باہر نکالیں گے اور پاکستان بھجوائیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ستیش کمار دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوا ہے ،الیکشن جیتنے کے بعد اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کو وہاں سے باہر نکالوں گا اور پاکستان بھجواوں گا، اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بھی واپس بھیج دیں گے.ستیش کمار کا مزید کہہنا تھا کہ جنتا نے جو بھروسہ کیا اس کی سیوا کروں گا. اس کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وی سی کو نوٹس جاری کروائوں گا اور یہاں سے جناح کی تصویرواپس جائے گی چاہے کیسے بھی جائے.