جنسی ہراسگی کیس، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی درخواست پر سماعت

0
35

سیشن عدالت لاہور نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کر لی ہے. ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ڈاکٹر ڈالیا محمود کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ہے.
درخواست گزار خاتون ڈاکٹر کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ہیں.

وکیل نے کہا تھا کہ درخواستگزار لیڈی ڈاکٹر نے محتسب میں وائس چانسلر کنگ ایڈوورڈ خالد مسعود گوندل کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی. ایڈووکیٹ میاں داؤد کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسگی کیس دائر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر درخواست گزار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، وائس چانسلر کے کہنے پر خاتون ڈاکٹر کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے.

وکیل خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو خالد مسعود گوندل سمیت دیگر ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے،
ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر رہا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کا کیس واپس لینے اور دبائؤ ڈالنے کیلئے خاتون ڈاکٹر کیخلاف ملزم خالد مسعود گوندل سوشل میڈیا پر مہم چلوا رہا ہے. انہوں نے استدعا دی کہ ایف آئی اے کو خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے.

Leave a reply