بچوں کے جنسی جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے،قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد منظور
راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس چل رہے ہیں،پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہیے کہ ملک کی معیشت میں انکا حصہ ہونا چاہیے، ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہیے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں جب حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھےحکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا اب شروع ہو چکا ہے،

قومی اسمبلی اجلاس،بچوں کے عالمی دن سے متعلق قرارداد پیش کر دی گئی قرارداد ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے پیش کی ،قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، بچوں کے جنسی جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے، بچوں کے جنسی جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے، تعلیم ہر بچے کا آئینی حق ہے، صنفی امتیاز ختم ہونا چاہیے، ایوان بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کا احاطہ کرتا ہے،بچوں کے عالمی دن سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے بچوں اور آنے والے نسلوں کو پرامن اور مہذب معاشرہ دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بچے ہمارا سرمایہ ہیں اس سرمائے کو محفوظ معاشرہ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات ،وزیر تجارت نوید قمر نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت 2017 سے ایران سےمذاکرات جاری ہیں، ایران سے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مذاکرات کے چار دور ہوچکے ہیں،ایران سے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مذاکرات کا چوتھا دور 2019 میں ہوا، بینکنگ چینلز کی عدم موجودگی اور ایران پر پابندیاں عائد ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوا،

لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

Shares: