وزیراعلیٰ سندھ سے ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

0
51

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ بینک جان رووم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر شعبوں کے ماہرین نے وڈیو لنک پر شرکت کی،اجلاس میں سیلاب متاثرہ کسانوں کو بیج کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے کسانوں کو بیج دینے کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کیے ہیں،سا ڑھے 12 ایکڑ رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ورلڈ بینک نے 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو 5000 فی ایکڑ بیج دینے کا وعدہ کیا ہے،زراعت اور ریونیو محکمے چھوٹے کاشتکاروں سمیت کسانوں کی زمین کی ڈیٹا تشکیل دے رہی ہے، پورے صوبے میں سروے شروع کردیا گیا ہےگھروں کی تعمیر کیلئے ہر سطح پر سروے شروع کردیا گیا ہے،سروے مکمل ہوتے ہی عالمی بینک سے ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، گھروں کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا،ورلڈ بینک نے گھروں کی تعمیر کیلئے 110 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، گھروں کی تعمیر کے سروے کا کام حتمی مراحل میں ہے، آئندہ ہفتے ورلڈ بینک کی اور جائزہ ٹیم آئے گی جو تمام منصوبوں کو حتمی شکل دے گی،

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی

دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے حادثاتی واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے زر تلافی اقدام سامنے آیا ہے،حادثات میں جاں بجق افراد کے لواحقین کو سندھ انشورنس کے تحت ایک لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے رقم حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو تصدیق کے بعد ادا کی جائے گی

Leave a reply