بچے سے جنسی زیادتی کے ملزمان قتل کی دھمکیاں دینے لگے
ایبٹ آباد
بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان نے پرچہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانتیں کروا لیں اور مدعی باپ کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل نتھیا گلی کے گاؤں کڑوالا تھانہ ڈونگہ گلی کے رہائشی سردار الطاف کے اکلوتے بیٹے معاذ الطاف کو مقامی دیہاتی گل عباس کے بیٹوں نے گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر معاذ نے اپنے والد الطاف کو گھر آ کر بتایا تو الطاف نے تھانہ ڈونگہ گلی میں ایف آئی آر درج کروا دی جس پر ملزمان روپوش ہو گئے اور تین دن بعد عبوری ضمانت کروالی لی اب ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں اور الطاف کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ فوری صلح کرو لو ورنہ جان سے مار دیا جائے گا الطاف جو کہ ایک مزدور ہے اور صحافی بھی ہے ،نے وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلی خیبرپختونخوا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ مجھے انصاف دلوایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ دوسرے بچے ان کی جنسی درندگی سے بچ سکیں