را نے میری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، نیپالی وزیراعظم کا بھارت پر الزام

0
45

را نے میرا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، نیپالی وزیراعظم کا بھارت پر الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپالی وزیراعظم نے کہا ہے کہ را نے میری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے

صحافی شاہد رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیپالی وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے اسکی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے

https://twitter.com/schaheid/status/1279105720667926528?s=08

واضح رہے کہ ایک ہفتی قبل نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے‘غیرملکی نشریاتی ادارے مطابق وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے.

نیپالی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ہٹانے کے منصوبے پر عمل پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا ،سفارت خانوں میں میرے خلاف سازشیں جاری ہیں،مجھے ہٹانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،

واضح رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالا پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے,بھارت نے نیپال کے ایک سرحدی علاقے پر بھی زبردستی قبضہ کر کے شاہراہ تعمیر کر رکھی ہے جس پر نیپال کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا، اب نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کیا ہے جس میں بھارت کے زیر تسلط علاقے کو زیادہ واضح طور پر اپنی حدود کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر بھارت میں خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اور بھارتی میڈیا نیپال کے خلاف بھرپور پراپیگنڈہ شروع کئے ہوئے ہے

نیپال نے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ لڑیں گے ،نیپال کے نائب وزیراعظم ایشور پوکھریل کا کہنا تھا کہ نیپال کی آرمی ضرورت پڑنے پر لڑے گی۔ ہم ہماری قابلیت، دیانتداری اور ہماری آرمی کی صلاحیت کے تعلق سے کافی پُراعتماد ہیں۔

پوکھریل نیپال کے وزیردفاع بھی ہیں انہوں نے بھارت کی جانب سے سرحدی تنازع کے بعد بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،نیپال نے بھارتی علاقوں لیپولیک، کالاپانی اور لمپیادھورا کو اپنے علاقہ بتاتے ہوئے اسے اپنے سیاسی نقشہ میں شامل کیا تھا ۔جس کے ساتھ ہی نیپال اور بھارت میں سیاسی اور سفارتی سطح پر تناؤ پیدا ہوگیا۔ نیپال کے وزیراعظم نے نیانقشہ جاری کیا تھا جسمیں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو کے بھارتی علاقوں کو نیپالی سرحدوں میں شامل کر دیا۔

سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

نیپال کی جانب سے بھارت کو لنک روڈ پر مزید تعمیرات سے باز رہنے کی ہدایت دئیے جانے کے بعد نیپال نے سرحد پر مزید فوج تعینات کردی ہے نیپالی وزیرخارجہ پردیپ گیاوالی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحد پر بھارتی تعمیرات میں مزید پیشرفت کو روکنے کیلئے فوجی چوکیوں میں اضافہ اور مزید فوج تعینات کی ہے۔

 

Leave a reply