امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اہم اجلاس طلب کر لیا،
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نظم کا اجلاس دو بجے اسلام آباد میں ہو گا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق صدارت کریں گے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جائیں گے
جماعت اسلامی نے مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوششیں کیں مذاکرات کی اب تک کی صورت حال ایجنڈے کا حصہ ہے ، ق بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تحریک کے اگلے مرحلے پر بھی مشاورت ہو گی ، مردم شماری پر تحفظات ، گوادر کی صورت حال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ،
بڑوں کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد میں بڑی ہلچل،سراج الحق کی مبشر لقمان سے اہم گفتگو
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی حالت سدھارنے کے لیے الیکشن کی طرف جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔سیاسی جماعتوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان کا احتساب کریں گے۔جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن وی آئی پی کو کوئی فرق نہیں پڑتا سیاسی اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے جماعت اسلامی قومی انتخابات چاہتی ہے اور جماعت اسلامی کی الیکشن میں جانے کے لیے مکمل تیاری ہے، کوشش ہے کہ جو سیاسی بیٹھکیں جاری ہیں وہ کامیاب ہوں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال