ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

0
166
khawaja asif

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیاست دان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی سپورٹس ایسوسی ایشن والے کرتے ہیں، مبارک ہو پوری قوم کو کہ انہوں نے اس عہدے کی جان چھوڑ دی ہے، یعنی ان کو بھی میڈل شیڈل دے دیں

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مبارک ہو پاکستانی قوم کو، آج پاکستان کے لئے فخر کا دن ہے، ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تین دہائیوں بعد پاکستان کو میڈل ملا، جس طرح بے سروسامانی میں ہمارے ہیرو زندگی گزارتے ہیں ا س نے سب کو بتا ہے ،ہماری کھیلوں کی تنظیمیں بشمول اولمپکس کے جو اس میں بیٹھ جاتا ہے پھر بیٹھ ہی جاتا ہے، کھلاڑیوں کو کوئی سہولیات نہیں ملتی،پی سی بی صرف فعال ادارہ ہے، ہم سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی کھیلوں کی تنظیم والے نہیں کرتے،قوم کو مبارک ہو کہ اولمپکس کے صدر بدلے انکو بھی میڈل دے دیں کہ وہ قوم کی جان چھوڑ گئے، کئی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن وہ ڈٹے رہے اور پاکستان کوئی گولڈ میڈل نہیں جیت سکا،ہاکی اور فٹبال کو دیکھیں، پیسے آتے ہیں سٹیڈیم نہیں بنائے جاتے اور کہا جاتا ہے کہ سیلاب آیا سٹیڈیم ختم ہو گیا، ہمارا فرض ہے کہ ان تنظیموں‌پر توجہ دیں، قوم جنرل ر عارف کی بڑی شکر گزار ہے کہ انہوں نے قوم کی جان چھوڑی.

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Leave a reply