بالی وڈ متنازع کوئین کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے متنازع بیانات کے باعث انہیں اکثر تنقید اور مقدمات جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے اورشوبز میں آنے کے ساتھ اپنے والد اور گھر والوں سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا ہے۔

کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ میرے والد کے پاس لائسنس یافتہ رائفل اور بندوق تھی ،جوانی کے دنوں میں وہ کالج میں گینگ وار کے لیے مشہور تھے اور ان کی شناخت ایک غنڈے کی تھی ۔


اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد جب مجھے ڈانٹتے تو میں کانپ کر رہ جاتی تھی، پھر میں نے صرف 15 سال کی عمر میں ان سے لڑائی کی گھر چھوڑ دیا، اس طرح میں 15 سال کی عمر میں بغاوت کرنے والی پہلی راجپوت عورت بن گئی۔


کنگنا نے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ انڈسٹری سمجھتی ہے کہ کامیابی نے میرا دماغ خراب کردیا ہے اور وہ مجھے ٹھیک کردیں گے-

انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ باغی تھی اور کامیابی کے بعد بھی میری آواز اونچی رہی ہے، میں قوم کی اہم آواز ہوں-

کنگنا نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کردیا۔


کنگنا نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے والد کی جوانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد مجھے دنیا کی بہترین ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ وہ مجھے بہترین اداروں میں تعلیم دلوا کر ایک انقلابی باپ بن گئے ہیں-

کنگنا نے بتایا کہ پھرجب میں نے اسکول جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی جس پر میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر آپ نے مجھے تھپڑ مارا تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی۔


کنگنا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ہمارے تعلقات کا اختتام تھا ان کی آنکھوں کا رنگ بدل گیا ، انہوں نے میری طرف دیکھا پھر میری والدہ کمرے سے چلی گئیں –

کنگنا نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ میں نے اپنی حد کراس کی ہے اور انہیں دوبارہ کبھی نہیں ملی لیکن اس سے آپ تصور کر سکتے ہیں کی کہ میں خود کو آزاد رکھ سکتی ہوں کوئی بھی مجھے پنجرا میں قید نہیں کر سکتا-

Shares: