سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

باغی ٹی وی: دھند اور تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے تو عام ہو رہے ہیں لیکن یہ حادثہ بہت ہی درد ناک ہے جب بہاولپور کی نواحی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے قریب دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں چھ بچے جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ کھنڈ موڑ اڈہ اسرانی کے قریب اسوقت پیش آیا جب خیرپور ٹامیوالی سے بہاولپور جانے والی سکول وین شدید دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی۔ حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی۔

وین میں سوار بچوں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 شدید زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، وین ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Comments are closed.