وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نےکہا ہے کہ جس اسکول میں کورونا کیس سامنے آیا اسے فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔

باغی ٹی و ی : نجی ٹی وی چنیل ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار اسکولز ہیں، بعض اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولز کے کورونا سے متاثرہ عملہ یا اساتذہ کو حاضری سے گریز کرنا چاہیے، عرصہ بعد تعلیمی ادارے کھلے ہیں، ہم تمام اسکولوں کو بند نہیں کریں گے۔ مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے بعض سرکاری تعلیمی اداروں میں حاضری اچھی تھی، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے اصرار کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اساتذہ اور انتظامیہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، این سی او سی ان ایکشن، مزید 13 تعلیمی ادارے سیل


کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 13 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 13 تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں، 10 تعلیمی اداروں کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ 3 کا تعلق سندھ سے ہے، پاکستان میں اب تک سیل کیے گئے اداروں کی تعداد 35 ہوگئی۔

قبل ازیں گزشتہ روز این سی او سی نے کہا تھا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 22تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا ،خیبرپختونخوا 16،اسلام آباد ایک اور آزاد کشمیر کے 5 تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں

دوسری جانب حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے

Shares: