جس شخص نے مجھے نشانہ بنایا وہ پی پی پی دور میں ملک کا طاقتور شخص تھا،سینتھیا کی میڈیا سے گفتگو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بلاگر خاتون سنتھیا ڈی رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ 2011میں جو کچھ ہوا اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا،
سینتھیا کا کہنا تھا کہ اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں، میرے اصل ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، ٹویٹ کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بےعزتی کرنا نہیں تھا،
سینتھیا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی، جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا،
میرے ساتھ 2011 میں جو کچھ ہوا، اسی وقت امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا تھا،اب بھی یو ایس سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں، جس شخص نے مجھے نشانہ بنایا وہ پی پی پی دور میں ملک کا طاقتور شخص تھا، سنتھیا رچی کی آئی ایچ سی میں میڈیا سے گفتگو@CynthiaDRitchie @PPP_Org @usembislamabad pic.twitter.com/ZfbigI1Z7c
— Zeshan Syed (@ZeshanSyed08) June 22, 2020
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ محفوظ کر لیا،عمران فیروز ملک نےمقدمہ اندراج سے متعلق سیشن جج کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز ملک عدالت میں پیش ہوئے
عمران فیروز ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ہمیں انکوائری پر نہیں، صرف مقدمہ اندراج پر اعتراض ہے،اس فیصلے کے کچھ دیگر پہلو بھی ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟ یہ براہ راست مقدمہ درج کرنےکا حکم نہیں ہے،ایف آئی اے کو پہلے انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ 15 جون کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر مبینہ الزام تراشی کرنے والی امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جسے سینتھیا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا
سینتھیا پر مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ