جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور کہاں آتا؟،عمران خان

0
25
imran_khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر فوجی تنصیبات پر پارٹی کارکنوں کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح فوج نے مجھے کمانڈو ایکشن کر کے گرفتار کیا، اس پر ردِعمل اگر فوجی نشان والی عمارتوں کے سامنے نہ آتا تو اور کہاں آتا؟-

باغی ٹی وی : کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر پارٹی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشکل وقت ہے، حقیقی آزادی کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے، جیلوں میں جانے سے نہ ڈریں پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ نئی پارٹی کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، پوری کوشش کی نظریاتی لوگوں کو ٹکٹس دوں حالانکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اکثر لوگوں کو تو انہوں نے ٹکٹ دینے ہی نہیں تھے۔

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت …


ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو توڑنے کیلئے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے ، جن اداروں کو جرائم روکنے تھے ان کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگادیا، مجھے سمجھائیں تو صحیح کوئی روڈ میپ تو ہوگا جانا کہاں ہے؟ مجھے جو سمجھ آیا ہے کہ ایک کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، جولوگ نکلےہیں انہیں اس کنگز پارٹی میں ڈال دیں، ن لیگ کا تو انہیں علم ہے یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے، جلسوں میں عوام نہیں آتے، ن لیگ اس سارے ظلم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ، کیا اس طرح کی کولیشن پارٹی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے؟

عمران خان نے کہا کہ مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، اسٹیبلشمنٹ نہیں، اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ لوگوں کو اکٹھا کرکے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہوجائے اور مسائل سے نکل جائیں گے، وہ حکومت بڑے فیصلے کرے گی جو عوامی مینڈیٹ سے حکومت میں آئےاگر ہم نے قانون کی بالادستی قائم نہ کی تو ملک نہیں بچے گا، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، ہمارے اسپتال کے10 فیصد کنسلٹنٹ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

چین میں قدیم مسجد منہدم کرنے پرجھڑپیں،سینکڑوں پولیس اہلکارتعینات

عمران خان نے کہا ہے کہ چیف سیکورٹی افسر غائب ہوگیا، جان کا خطرہ ہے لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا میری پارٹی نہ چھوڑنے والوں پر تشدد کیا جارہا ہےہمارے لوگ جیل میں ہیں یا چھپے ہوئے ہیں، اب یہ ٹکٹ ہولڈرز کے پیچھے پڑے ہیں، جو ہاتھ کھڑا کرکے کہتا ہے 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں اس کا سب کچھ معاف ہوجاتا ہے پی ٹی آئی کو نہ چھوڑنے والوں پرتشدد کیا جارہا ہے، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، شہریارآفریدی، عمر چیمہ، محمود الرشید کی ویڈیوز دیکھیں، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر تشدد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تیسری بار بھی مجھ پر حملہ کریں گے، میرے سیکورٹی افسر کرنل عاصم کو بھی اٹھا لیا گیا ہے اور چار روز سے لاپتہ ہیں، عوام گھبرائیں نہیں کیونکہ آپ سے زیادہ خطرہ مجھے ہے مگر میں پیچھے نہیں ہٹوں گا اور غلامی سے بہتر موت کو قبول کروں گا اور آزادی کے لیے جان تک قربان کردوں گا۔

گورنرہاﺅس سندھ میں ایک لاکھ نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسزکرانےکا اعلان

عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے دیکھا کہ مجھے غیرقانونی طریقے سے اغواء کرکے لیکر جارہی ہے رینجرز جو پاکستانی فوج ہے اور لوگوں کو ڈنڈے مارے مجھے مارا۔ جس طرح مجھے لے کر جارہے تھے کیا ان کا حق نہیں تھا کہ وہ پُرامن احتجاج کریں تو انھوں نے کہاں احتجاج کرنا تھا جی ایچ کیو کے سامنے یا جہاں آرمی ہوگی وہاں ہی احتجاج کرنا تھا کنٹونمنٹ بورڈ پر کرنا تھا اور کہاں جا کر احتجاج کرتے پرُامن احتجاج کرنا ان کا حق تھا۔ جنھوں نے جلایا توڑ پھوڑ کی ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے-

عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو فون کر کے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ تمہاری فائلیں ہمارے پاس پڑی ہیں اگر حکم نہ مانا تو کھول دی جائے گی مگر مجھے عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔ ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور وہ سب کچھ بھول کر اب پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مجھے فون آتا ہے کہ بہت پریشر ہے بچیوں تک کو دھمکیاں مل رہی ہیں، میں جواب دیتا ہوں کہ پھر پارٹی چھوڑ دو، اتنے زیادہ دباؤ کے باوجود چند لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے، لوگوں کو احساس ہے کہ جس نے بھی پارٹی چھوڑی اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں بات چیت کرنے کو تیار ہوں مگر مجھے سمجھا دیں کہ میرے بعد کیا ہوگا؟ یہ پارٹی بنا کر ووٹر کو تقسیم کریں گے اور اُس میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو شامل کریں گے، مخلوط حکومت قائم کریں گے اور مسلم لیگ ن کو تو عوام ووٹ ہی نہیں دیں گے۔ مخلوط حکومت ملکی مسائل کا حل نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے بغیر عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے کیونکہ پاکستان کو بڑے فیصلوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکام زیر حراست خواتین کو رہا کرنے سے خوفزدہ ہیں، وہ جانتے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ میں کوئی خاتون ملوث نہیں ہے۔ شاید ہی 100 سے 150 لوگ فساد میں ملوث ہوں گے، باقی زیر حراست لوگ پرامن احتجاج کر رہے تھے کارکن جہاں چھپے ہیں ان کے گھروں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

مئی میں ترسیلات زر میں 12.9 فیصد کمی واقع ہوئی،وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک …

Leave a reply