عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

0
61
Imran Khan

تحریک انصاف کے سربارہ عمران خان 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد روانہ ہوگئے تھے جبکہ جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات بارے سوالات کیے اور ان واقعات کی ویڈیوز بھی دکھائیں جس کے بعد عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے، اس موقع پر انکے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی تھی، جے آئی ٹی نے چیئرمین یی ٹی آئی سے 45 منٹ تک تفتیش کی، اور ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز دکھائی گئیں، اور8 مارچ اور 9 مارچ کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد بھی دکھائے گئے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اور واپس روانہ ہوگئے۔ جب کہ چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا، اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو دو بار طلب کیا جاچکا ہے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ڈی آئی جی آفس میں تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ "آج تفتیش میں مجھے کہا گیا کہ 9 مئی کو سازش ہوئی اور آپ اس کا حصہ تھے تو میں نے کہا سازش ہوئی لیکن دیکھا جائے سازش کا نقصان کس کو ہوا اور فائدہ کس نے اٹھایا.”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
علاوہ ازیں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آج کا پورا دھیان اور پوری پلاننگ یہ ہے کہ کسی طرح کسی کو وعدہ معاف گواہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا جائے اور یہ ثابت کریں کہ عمران خان ہی تمام حملوں کے پیچھے ہے۔ تاکہ یہ لوگ اسے میرے خلاف استعمال کرسکیں، علاوہ ازیں چئرمین عمران خان نے نواز شریف زرداری اور ان کے بچوں کو کھلا چیلنج کیا کہ جس طرح میں نے امریکہ میں اسرائیل مخالف بیان دیا اسطرح بیان دے کر دکھائیں.”


انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک غیر جانبدار حکومت اور یہ سر عام ٹی وی پر بیان دے رہےہیں کہ ہم نے بانٹا تھا کتنے کتنے نمائندے پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی کے ہونگے جبکہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش میں آپ ملک کی آزادی، جمہوریت ملک کا آئین سب کچھ ختم کررہے ہیں۔

Leave a reply