سن لیں ! جے آئی ٹی دراز میں بند کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی تھی،ابھی بہت کچھ آنا باقی ہے: اسد عمر
اسلام آباد :سن لیں ! جے آئی ٹی دراز میں بند کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی تھی،ابھی بہت کچھ آنا باقی ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لوڈشیڈنگ سے متعلق کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس اور فیول فراہم کیا جارہا ہے، کراچی کے77 فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہئے، کے الیکٹرک نے مسلسل خلاف ورزیکی تو ایکشن لینا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیپرا کے پاس اختیار واضح ہے، کے الیکٹرک اپنی ذمہ داری پوری کرےاگر نہ کی تو نیپرا کارروائی کرے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ کے الیکٹرک کو گیس مل رہی ہے، اب بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے تو معاہدے کے خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے کو دیکھیں گے، کے الیکٹرک نے معاہدے کے خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی، کے الیکٹرک معاہدے پر نہ چلی تو نیپرا ایکشن لے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں توانائی پر سرمایہ کاری ہورہی تھی لیکن کےالیکٹرک نے نہیں کی، 3 سال میں کراچی کی بجلی کی سپلائی میں 70 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اسد عمر نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ سے متعلق کہا کہ جے آئی ٹی دراز میں بند کرنے کیلئے نہیں بنائی گئی تھی، یہ نہیں ہوسکتا جے آئی ٹی بنے اور اس پر عمل درآمد نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی پیدا کی گئی ہے جیسے جے آئی ٹی سیاسی معاملہ ہے، جے آئی ٹیز پر سیاست نہیں ہونی چاہئے فوجداری ایکٹ لگنا چاہئے۔