بالی وڈ کی فلم جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو 50 سال مکمل ہونے والے ہیں. ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ابھیمان جو کہ آج سے ٹھیک 50 سال پہلے سینما گھروں کی زینت بنی تھی ، اس میں امیتابھ بچن اور جیا بچن نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کر چکے تھے. ان کی آن سکرین جوڑی جو بے حد سراہا گیا اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا. ابھیمان اور جیا امیتابھ کی جوڑی کو رواں سال جولائی میں پورے پچاس ہو جائیں گے. امیتابھ بچن اور جیا بچن اپنی شادی کے
50 سال مکمل ہونے پر کافی خوش ہیں. فلم ابھیمان شائقن نے کافی پسند کی تھی. جیا اور امیتابھ کے رشتے میں کافی اتار چڑھائو آئے لیکن ان کا رشتہ برقرار رہا. شائقین آج بھی ان دونوں کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن کا ریکھا کے ساتھ جب افئیر ہوا تو اندازہ لگایا گیا کہ دونوں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہ ہوا. جیا اور امیتابھ بچن کے دو بچے ہیں ایک بیٹی اور بیٹا .








