جہانگیر ترین کی سیاست کو بنی گالا کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھایا گیا. فردوس عاشق اعوان

0
53
Firdous Ashiq

مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین کا ملکی سیاست سے دور رہنا پاکستان کیلئے مشکل دور ثابت رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا سیاسی راہ گزاری پر خندقیں کھودنے جیسا ہے۔

علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے اس طرح بے وقعت ہونے لگیں تو سیاسی بھرم ٹوٹ جائے گا جبکہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق آئین پاکستان دیتا ہے جبکہ آئی پی پی لیگل ونگ سے اس پر رائے لی جائے گی اور قانونی مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جاۓ گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی سیاست کو بنی گالا کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے اور کاش ایک عورت کے تکبر اور حسد کو جہانگیر ترین کی سیاست پرترجیح نہ دی جاتی، جبکہ ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے وضع داری کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے بردبار سیاست کا دورشروع ہو گا اور ملک جلد ہی جہانگیر ترین اور علیم خان کی سربراہی میں شاہراہ ترقی پر گامزن ہو گا۔

Leave a reply