شہید سراج رئیسانی کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر،لوگوں کے مسائل سے کس طرح واقف رہتا ہے، خود ہی بتادیا
کوئٹہ :شہید سراج رئیسانی کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر،لوگوں کے مسائل سے کس طرح واقف رہتا ہے، خود ہی بتادیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی محبت میں قربانی دینے والے فرزند پاکستان نوابزادہ شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنے دن رات کے عوامل بیان کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا،
میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل پر نظر رکھ اُن کو حل کرنے کی کوشش کرتاہوں اکثر لوگ مجھے میسجز کے زریعے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں جن کو حل کرنا میں اپنے لیے سعادت سمجھتا ہوں اور اپنے لوگوں سے رابطہ رکھنا میرے شہید والد شہید سراج رئیسانی کی میرے لیے وصیت تھی pic.twitter.com/7GsGdiqLPy
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@SonOfShaeed) January 4, 2020
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں نوابزادہ جمال خان نے کہا ہےکہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل پر نظررکھ اُن کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا کہنا ہےکہ اکثر لوگ مجھے میسجز کے زریعے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں جن کو حل کرنا میں اپنے لیے سعادت سمجھتا ہوں اور اپنے لوگوں سے رابطہ رکھنا میرے شہید والد شہید سراج رئیسانی کی میرے لیے وصیت تھی
یاد رہےکہ نواب سراج رئیسانی 13جولائی 2018 کو مستونگ میں ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے ، ان کے ساتھ دیگر 128 افراد بھی شہید ہوگئے تھے ، شہید سراج رئیسانی کو فرزند پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے،انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند رکھا