پاکستان کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا کہ کینسر کے علاج کے دوران ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پیغامات کی وہ بہت قدر کرتی ہیں
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کینسر کے علاج کے دوران ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پیغامات کی وہ بہت قدر کرتی ہیں
Thankyou dear family 4 all
Your prayers your good wishes your support,it means the world 2 me.
I have been faced w my weaknesses & my strengths like never before. I have learned 2 value those who are a support & dismiss those who make me feel smaller,vunerable,bad.
Decision Time pic.twitter.com/VSVUDGm36X— Nadia Jamil (@NJLahori) May 28, 2020
نادیہ جمیل نے لکھا کہ کہ اس بیماری کے دوران انہیں ایسی کمزوریوں کا سامنا کرنا پڑا جیسا زندگی میں پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس بیماری سے انہوں نے دو باتیں سیکھی ہیں کہ جو آپ کو سپورٹ کریں اُن کی ہمیشہ قدر کریں اور جو آپ کو چھوٹا، بُرا اور غیر محفوظ محسوس کروائیں، ایسے لوگوں کو اپنی زندگی میں کوئی جگہ نہ دیں۔
نادیہ جمیل نے لکھا کہ یہی فیصلے کا وقت ہے۔
واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کا علاج انہوں نے شروع کروالیا ہے انہوں نے مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی-
نادیہ کی دوست نے پچیس سالہ دوستی کی لاج رکھ کر اپنے سر کے بال منڈوا دئیے
نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل