جو آئین کو نہیں مانتی ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے. لطیف کھوسہ

0
58
Latif Khosa

سینئر رہنماء پیپلزپارٹی اور معروف وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جو حکومت آئین کو نہیں مانتی ہم ایسی حکومت کو ہی نہیں مانتے ہیں جبکہ 14 مئی کو الیکشن کیوں نہیں ہوئے ہیں چونکہ یہ عدلیہ کی توہین ہے لہذا سپریم کورٹ خود عدلیہ تذلیل کرنے کا نوٹس لے تاکہ آئین شکنی پر کاروائی ہو ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سر زمین بے آئین میں سانس لے رہے ہیں، جبکہ جتنی گھٹن آج محسوس کر رہا ہوں اتنی زندگی میں کبھی نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ضیاء الحق کے ظلم سے زیادہ حالات خراب ہیں، اس دور میں بھٹو کو پھانسی لگائی گئی اور عوام کو کوڑے مارے گئے لیکن خواتین پر ہاتھ نہیں اٹھایا گیا، لیکن یہاں شیریں مزاری کو ایمان مزاری کی دھمکی دی گئی، جس پر بھی ایسا وقت آئے گا وہ توبہ کرکے جائے گا، ظلم کی ریاست چل سکتی ہے بے انصافی کی ریاست نہیں چل سکتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ
نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ

بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قید خانہ بنا دیا گیا ہے، ہمیں دنیا سے بھکاری بن کر بھیک نہیں مل رہی، ایک مفرور شخص لندن سے بیٹھ کر ملک چلا رہا ہے، ہم پاکستان کو اشرافیہ کا ملک نہیں بننے دیں گے، اب دھرتی وکلا کو پکار رہی ہے، آئین اور قانون کے بغیر کالے کوٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے اسے اتار کر پھینک دو۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت کسی شہری کا ٹرائل نہیں کیا جا سکتا، کیا فوجی عدالت عدلیہ سے اوپر بیٹھے گی، جو آئین کو نہیں مانتے ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے، جس نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا وہ غدار ہے، اور جنہوں نے آئین کو روندا جنہیں نے قانون کو پامال کیا وہ کیا ہیں، ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور آئین کو بحال کروائیں گے، دیکھتے ہیں کون سا جج مخالفت کرتا ہے، کون فون ٹیپ کرتا ہے کون ویڈیوز بنا رہا ہے۔

Leave a reply