سموگ تدارک کیس،جو احکامات نہیں مانتاانکو اندر کریں،عدالت

0
129
dlehi smog

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رکشوں اور چنگ چی کے معاملات کو درست کرےتوسموگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔سرکاری وکیل نےکہا کہ چنگ چی کو ماحول دوست بنانے اور خصوصی این اوسی دینے پر کام ہورہاہے۔سیل کردہ کیفوں کی انتظامیہ کی جانب سے سیلیں توڑنے پر عدالت برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے سیل کرکے انتظامیہ کو اندر کردیا جائے۔عدالت کا مقصد کاروبار بند کرنا نہیں۔دس بجے کی پابندی کا بیان حلفی جمع کرانے والے کیفے کھول دئیے جائیں۔

ایل ڈی کےقانونی مشیر صاحبزادہ مظفر نے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کی رپورٹ عدالت پیش کی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ بیان حلفی کے بغیر انڈسٹری یونٹس کو ڈی سیل نہ کیا جائے ،محکمہ ماحولیات کے حکام نے کہا کہ آلودگی پھلانے والے 114 انڈسٹری یونٹس سیل کیے ،114 میں سے 37 انڈسٹری ایونٹس ڈی سیل ہوچکے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ،پی ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ محکمہ ماحولیات فصلوں کی باقیات جات جلانے سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے ،آئندہ سال فصلوں کی باقیات جلانے کا ایشو نہیں کمی آئے گی ،14 ہزار کسانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں.

سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

 ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

Leave a reply