اداکار احسن خان جو چائلڈ ابیوز جیسے موضوع پر بنے ہوئے ڈرامہ کا حصہ بنے. اس ڈرامے کا نام اڈاری تھا. احسن خان نے ہمیشہ اس حساس موضوع پر آواز اٹھائی ہے . آج انہوں نے لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے زیراہتمام واک میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کا ایک بڑا حصہ سکول نہیں جاتا وہ محنت مزدوری کرتے ہیں ماں باپ اپنے بچوں کو مالکوں کے پاس چھوڑ کر خود صرف ماہوار پیسے لیتے ہیں اس دوران مالک ان کے ساتھ جو مرضی کرے. انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو گرفتار کرنا چاہیے جو بچوں کو پڑھانے لکھانے کی بجائے ان سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں. احسن خان نے کہا کہ بچوں کے حوالے سے ہمارے ہاں لوگوں کو آگاہی دئیے جانے کی
ضرورت ہے. دل دُکھتا ہے بچوںکو جوتے پالشش کرتا دیکھ کر ، یا گاڑیاں ٹھیک کرتا دیکھ کر، میں مانتا ہوں کہ ملک میںمعاشی صورتحال ٹھیک نہیںہے لیکن ماںباپ کو کچھ تو خیال کرنا چاہیے، پڑھنے لکھنے کی عمر میں چنر سو روپوں کی خاطر ان کو گھروں سے دور کر دیا جاتا ہے. ہمارے ہاں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو اس حوالے سے ہہترین کام کررہا ہے ہمیں اس ادارے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اپنے تائیں جتنی ہوسکے لوگوںکو آگاہی دینی چاہیے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کو پڑھائیں ان کو اچھا مستقبل دیں .