جو ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے وہ ہٹلر سے بھی زیادہ ہے، گورنر پنجاب

0
13

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ میڈیا مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ 20 کروڑلوگوں کومتحد کرتا ہے ،جو ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے وہ ہٹلر سے بھی زیادہ ہے،انسانی حقوق کے ادارے کہہ رہے ہی کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے،

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر مل کر لابی کریں،کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ایک کتابچہ تیار کروائیں جس میں بھارتی جرائم کی داستان موجود ہو،اگلے چند ہفتوں میں مختلف ممالک کا دورہ کر کے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے رکھوں گا،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام لاہو رکے مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کیا ہونی چاہئے، ہمارے پاس آپشن کیا ہیں اور ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں، پانچ اگست کو جو سانحہ رونما ہوا، وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جس میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی جس کا مقصد پیغام دینا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم ایک ہے، اس کے بعد ہم نے کوشش کی اس مسئلہ کو آگے لے کر گئے،سیکورٹی کونسل سے رجوع کیا گیا جس میں کشمیر کا مسئلہ آج بھی موجود ہے، سیکورٹی کونسل میں 54 سال بعد کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا، ہم کشمیر پر بات کرتے رہتے تھے، برہان وانی کو 2016 میں شہید کیا گیا، اس عرصے میں جو ظلم ہوتا رہا کسی سے چھپا نہیں، اب کشمیر کا مسئلہ انٹرنیشنلائیز ہو گیا ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے .

مریم نواز کو الیکشن کمیشن سے ملی بڑی خوشخبری، اہل قرار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر روس ،برطانیہ، امریکہ لچک نہ دکھاتے تو سلامتی کونسل کی نشست نہیں ہو سکتی تھی، ہم نے چین کو ساتھ ملایا تا کہ کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہو. چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی وکالت کی ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان آیا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل قراردادوں کے مطابق ہونا ہے یہ بہت بڑی کامیابی تھی، ہماری کوشش تھی کہ او آئی سی کو متحرک کیا جائے، آج اس کو متحرک کرنا آسان نہیں، او آئی سی نے مسئلہ فلسطین سے جنم لیا اور فلسطین کے ساتھ کیا ہوا؟ کل او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں کشمیر و فلسطین پر بات کی گئی، او آئی سی کے رکن ممالک میں بھی اختلافات موجود ہیں.

بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکیاں ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا مطالبہ کر رہی ہے کہ کشمیر سے کرفیو فوری اٹھایا جائے ،58 ممالک نے جنیوا میں‌پاکستان کے موقف کی تائید کی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، عید کی نماز، جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی، تعلیمی ادارے بند ہیں، ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، بھارت نے چالاقی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دیا

کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،دنیا نے بھی بھارت کے موقف کی تردید کی، آج یورپی یونین کے اجلاس کے ایجنڈے میں کشمیر شامل ہے، تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا،وزیراعظم نے مظفرآباد میں بڑا اجتماع کرکے دنیا کو پیغام دیا،وزیراعظم نے پیغام دیا مودی سرینگر میں جلسہ کر کے دکھائے ،مودی سرکار کے اقدامات پر بھارت بھی تقسیم ہوچکا ہے،بھارتی اقدامات کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں 14درخواستیں دائرہیں،

Leave a reply

Slot Malaysia Sbobet88 Demo Slot Daftar Server Luar Daftar Server Thailand Sbobet88 Daftar Server thailand Daftar Server jepang Daftar Server myanmar Akun Pro Myanmar Akun Pro Jepang Akun Pro Rusia Situs Luar Negeri Slot Server Pagcor Slot Bonanza Slot Server Macau Slot Server Kamboja Slot Server Myanmar PG Slot Slot Demo Pragmatic Slot Server Thailand Link Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand Slot Server Luar Slot Server Thailand PGSlot Slot Zeus Akun Pro Jepang Slot Server Kamboja Akun Pro Peru Slot Server Kamboja Slot Server Korea Slot Server Luar Slot Server Kamboja Slot Server Luar Slot Server Singapore Slot Server Luar Negeri Slot Server Thailand Slot Server Myanmar Slot Server Malaysia Slot Server Kamboja Slot Server Jepang Slot Server Filipina Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Filipina Slot Server Thailand Slot Demo Gratis Slot PG Soft Slot Server Luar Slot Server Thailand Slot Server Thailand Slot Server Thailand Slot Server Thailand akun pro slot server thailand slot server jepang slot server malaysia Slot Server Kamboja Slot Server Thailand Slot Server Vietnam Slot server kamboja Slot server singapore Slot Server Kamboja Slot Server Rusia

Slot Server Jepang