بلاک بسٹر فلم جوکر کے مرکزی اداکار 45 سالہ جیکوئن فیونکس اور ان کی منگیتر 35 سالہ رونی مارا کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار جیکوئن فینکس اور رونی مارا کے ہاں شادی سے قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہےامریکی یو ایس میگزین کے مطابق جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق روسی فلم ساز وکٹر کوساکووسکی نے فلم فیسٹیول کے دوران کی۔

روسی فلم ساز نے زیورچ فلم فیسٹیول میں اپنی دستاویزی فلم کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیکوئن فیونکس اس لیے ان کی فلم کی تشہیر میں شرکت نہیں کرسکےکیوںکہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

روسی فلم ساز کے مطابق جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ریور رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب رونی مارا کے نام سے بنے ایک فین انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 28 ستمبر کو تصدیق کی گئی کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFp6SbEBhNb/?utm_source=ig_embed
رونی مارا کے نام سے بنے فین انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں جیکوئن فیونکس اور اداکارہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ بچے کا نام ریور رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رونی مارا اور جیکوئن فیونکس نے ایک سال قبل مئی 2019 میں منگنی کرلی تھی اور دونوں کے درمیان گزشتہ 4 سال سے تعلقات ہیں۔

جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کو اگرچہ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم انہوں نے کبھی بھی میڈیا میں واضح طور پر اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔

خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

واجح رہے کہ رواں ماہ چند روز قبل فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ انہوں نے منگنی بھی نہیں کی ہے-

اس سے قبل گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی دونوں 2016 سے تعلقات میں ہیں۔دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر چرچے

سپر ماڈل جیجی حدید اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

سوشل میڈیا صارفین کی جیجی حدید اور زین ملک کو بیٹی کا نام رکھنے کی تجاویز

Shares: