جوبائیڈن کو فتح کے لئے کتنے ووٹ درکار؟ فیصلہ کن مرحلے کے وقت آ گیا

0
46

امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

جارجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جہاں 98فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ٹرمپ کو معمولی مارجن سے برتری حاصل ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ریاست مشیگن میں جو بائیڈن کامیاب ہو گئے ہیں۔ مشیگن سے جو ڈیموکریٹک امیدوارکو 16 الیکٹورل ووٹ ملیں ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں میں سے بات چند ریاستوں پر آ گئی ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جارجیا میں 16 اور نارتھ کیرولینا میں 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔اسی طرح 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا اور 16 ووٹوں والی مشی گن میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ 6 ووٹوں کی حامل ریاست نیواڈا میں جوبائیڈن آگے ہیں۔ ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 کے مقابلے میں ٹرمپ کے پاپولر ووٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ 2016 میں ڈیموکریٹ امیوار ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 29 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ اب تک 6 کروڑ 58 ہزار سے زائڈ ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے فلوریڈا، ٹیکساس، اوہائیو اور اوکلاہوما میں ٹرمپ نے میدان مار لیا۔ واشنگٹن، نیویارک، ایری زونا میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے، ان کو کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ ملے۔

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

ریاست وسکونسن میں جوبائیڈن کو برتری ملی ہے جہاں پہلے ٹرمپ کو برتری ملی تھی۔ دونوں امیدواروں کے درمیان جارجیا اور مشی گن میں کانٹے کا مقابلہ ہے، پنسلوینیا اور الاسکا میں ٹرمپ آگے ہیں۔

جوبائیڈن نے امریکی شہر ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت کی راہ پر گامزن ہیں، تحمل رکھیں ہم جیت رہے ہیں، حامیوں کا شکرگذار ہوں، نتائج مکمل ہونے میں وقت لگے گا، ہر ووٹ کی گنتی تک مقابلہ ہے۔

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ پر امن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے، میں جیت گیا تو امریکا کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا، ٹرمپ امریکا کو پیچھے لے کر گئے، ٹرمپ کی خام خیالی ہے کہ دوبار انتخابات جیت جائیں گے۔

Leave a reply