لاہور: بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، نئی بھرتیوں منظوری ،یہ بے روزگاروں کے لیے مشکل اور مہنگائی کے دورمیں حکومت کیطرف سے ایک بہترین تحفے کے طور پر شمارکیا جارہاہے، اطلاعات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دوسرے فیز میں سرکاری کالجز میں 690 کالجز انٹرنیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نظر بند فاروق عبداللہ وزارت دفاع کے پینل کے لیے نامزد،بھارت کی نئی چال سامنے آگئی
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر کالج ٹیچر انٹرنیز بھرتی کئے جا رہے ہیں، پہلے فیز میں سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کے بعد دوسرے فیز میں مزید 690 سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، ورثاء کا احتجاج
سمری کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجز میں مختلف شعبہ جات میں 45000 روپے ماہانہ مشاہرے پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیوں کے لئے اشتہار دسمبر تک جاری کر دیا جائے جبکہ دسمبر کے وسط تک بھرتیوں کا تمام عمل مکمل کر لیا جائے گا۔یہ بھرتیاں عارضی ہوںگی