جوبائیڈن پاکستان کوبہترطورپرسمجھتے ہیں، مشاہد حسین نے کیا انکشاف

باغی ٹی وی :سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں،اندرونی طورپرہمیں کاوَنٹرٹیررازم اسٹریٹجی کی ضرورت ہے،پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلایاگیاہے،افغانستان کےحوالےسےامریکہ کاانحصارپاکستان پرہے،دیگرصدورکی نسبت جوبائیڈن پاکستان کوبہترطورپرسمجھتےہیں،

مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کوکسی کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے،ہم نےدوٹوک پیغام دیاہےکہ چین کےخلاف بھی کوئی اقدام نہیں کریں گے،صرف باڑلگانےسےدہشتگردی ختم نہیں ہوگی،بھارت ہرمحاذپرپاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کرےگا،

مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ بھارت ڈس انفولیب کےذریعےپاکستان کےخلاف پروپیگنڈہ کررہاہے،پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلایاہے.ہمیں ٹھوس اقدامات کرنےپڑیں گے،

خیال رہے کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے بعد خطے کی سورت حال کافی تشویش ناک ہے . اور ہمارے ہمسایہ ملک میں جنگ کی خطرہ منڈلا رہا ہے . ان حالات میں امریکا نے پاکستان سے زمینی اڈے اور فضائی راستے طلب کیے ہیں . جس کو وزیر اعظم پاکستان نے دو ٹوک انداز میں مسترد کیا ہے .

اس کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں جبکہ خطے کےدیگر ممالک بھی پاکستان ، افغانستان کے معاملے پر اپنا اپنا سٹیک رکھتے ہیں، ان حالات میں حکومت نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس بلایاہے، جس میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ذمہ داران کو دعوت دی گئی ہے . .ارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوں گے جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت ارکان پارلیمنٹ اور وزرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ، وزرا ، اراکین پارلیمنٹ و سینیٹ کو بھی کمیٹی میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے نہ کرنے بارے بلاول نے آگاہ کردیا

Shares: