واشنگٹن: امریکی صدر و ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آئیں گے-

باغی ٹی وی : امریکی الیکشن 2024 کے لیے سی این این پر ہونے والاصدارتی مباحثہ (ڈیبیٹ) 90 منٹ پر مشتمل ہوگا جس میں امریکا کے موجودہ صدر و ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور سابق صدر وری پبلکن امیدوارٹرمپ آمنے سامنے ہوں گے،دونوں کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہوگا، جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی 2 دفعہ مباحثے میں ایک دوسرے سامنے آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہوگا امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ (ڈیبیٹ) سال 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔

جولائی میں متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے جامع …

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

Shares: