لاہور:جوہر ٹاؤن دھماکہ، گاڑی لاہور منتقل کرنے والا دہشتگرد بھی گرفتار:سنسنی خیزانکشافات ،اطلاعات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔حساس اداروں نے حملے میں ملوث مبینہ دہتشگرد کو گرفتار کر لیا ہے جس نے گاڑی لاہور منتقل کی تھی،

ملزم کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی جو منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے۔ حساس اداروں نے مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کو رات گئے منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا۔

حساس اداروں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہی وہ ملزم ہے جس نے گاڑی لاہور شہر میں داخل کی۔سجاد حسین نامی دہشتگرد نے اس سے قبل گرفتار ہونے پیٹر پال ڈیود سے تعلقات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ڈیوڈ سے 10 سالہ پرانا تعلق ہے،دونوں آپس میں رابطے میں تھے۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی لاہور ضرور منتقل کی لیکن ٹارگٹ تک کوئی اور لے کر گیا۔

حساس اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اور شخص ملوث ہے یا نہیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔اداروں کو ابھی ایک مبینہ دہشتگرد کی تلاش ہے۔قبل ازیں تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے مالک کا سُراغ لگایا تھا۔ گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی تھی،

حساس اداروں کا کہنا ہے کہ جوہرٹاون دھماکے میں‌استعمال ہونے والی گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال قبل فروخت کی تھی، گاڑی کا انجن نمبر کا کچھ حصہ بھی سی ٹی ڈی نے قبضے میں لے لیا، گاڑی میں دھماکہ خیز مواد شہر سے باہر نصب کیا گیا۔

سیکورٹی اداروں سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ اڑی شہر میں داخل کیسے ہوئی؟ کار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر کہاں گیا، اس حوالے سے بھی تحقیقات کر لی گئی ہیں۔ ڈرائیور نے گاڑی پارک کرنے کے بعد چوک یتیم خانے کا رخ کیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیور نے پشاور جانے والی بس سے سفر کا آغاز کیا۔دہشتگرد کی پہچان کے لیے موٹرو پولیس کی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔

Shares: