جوہر ٹاوَن دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،ایک خاتون بھی گرفتار

0
31
جوہر ٹاوَن دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،ایک خاتون بھی گرفتار #Baaghi

جوہر ٹاوَن دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،ایک خاتون بھی گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاوَن دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے گاڑی لاہور منتقل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ ملزم کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا، ملزم کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب کے شیر منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے۔ مبینہ ملزم کا پہلے سے گرفتار ملزم سے 10 سال پرانا تعلق ہے،دوران تفتیش ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ،ملزم نے بیان دیا کہ گاڑی لاہور منتقل کی مگر ہدف تک کسی اور نے پہنچائی، سجاد حسین نامی دہشتگرد نے گرفتارملزم پیٹر پال ڈیود سے تعلقات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ڈیوڈ سے 10 سالہ پرانا تعلق ہے،دونوں آپس میں رابطے میں تھے ،جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث ایک شخص کی تلاش ابھی بھی جاری ہے

گرفتار ملزم پیٹر ڈیوڈ کی ساتھی خاتون کرن کو حراست میں لے لیا گیا۔ پیٹر ڈیوڈ دھماکے کے روز عامر ہوٹل میں رہا۔ پیٹر ڈیوڈ کے ساتھ کرن نے بھی ہوٹل میں قیام کیا۔ کرن کچھ عرصہ سے پیٹر کے ساتھ تعلقات میں تھی، کرن کے بھائی نے ہی پیٹر ڈیوڈ کو کرولا گاڑی خریدنے میں مدد کی ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے

رپورٹ کے مطابق کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،جوہر ٹاوَن دھماکے کی اطلاع 11 بجکر 15 منٹ پر شہری نے دی ،جوہر ٹاوَن دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد ملے دھماکہ 2 مکانوں کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا جوہر ٹاوَن دھماکے سے ایلیٹ فورس کے پک اپ سمیت 12گاڑیاں متاثر ہوئیں دھماکے سے 7 گھروں کو جزوی اور 3 کو شدید نقصان پہنچا .دھماکے میں 3 افرادشہید اور 25 زخمی ہوئے

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

جوہر ٹاؤن دھماکہ، کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

Leave a reply