دینی قیادت کا ’پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق‘ پر عمل کرنے کا اعلان

0
39

لاہور:دینی قیادت کا ’پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق‘ پر عمل کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر کے علماء کرام نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی کی زیرصدارت مذہبی، سیاسی جماعتوں، علما و مشائخ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں دینی قیات نے 14 نکات پر مبنی پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محرم میں قیام امن کے لیے طاہر اشرفی کے دفتر کے تحت ملک بھر میں رابطے کا سسٹم بنایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام مسالک کے علما و مشائخ انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست کے خلاف مسلح بغاوت میں شرکت یااس کی مدد اور حمایت کرنا شرعی اور قانونی طور پر درست نہیں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حکومت یا مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے خلاف مسلح کارروائیاں بغاوت ہیں جو شرعا حرام ہے۔

اعلامیے کے مطابق نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال، ریاست کے خلاف مسلح محاذ آرائی، تخریب کاری اور دہشت گردی کی تمام صورتیں حرام ہیں۔

ممبران متحدہ علماء بورڈ نے اس پرعمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے بھرپورعہد کا اعلان کیا ان علمائے کرام میں

بریلوی مکتبہ فکر۔
1) ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
2) پیر حسن حسیب الرحمن۔
3) مولانا محمد صدیق ہزاروی۔
4) مولانا محمد خان لغاری۔
5) مولانا عثمان افضل قادری۔
6) مولانا ضیاء الحق نقشبندی۔
7) صاحبزادہ حامد رضا۔

دیوبند مکتبہ فکر

1) مولانا فضل الرحیم اشرفی
2) مولانا محمد امجد خان۔
3) ڈاکٹر سرفراز اعوان۔
4) مولانا ظفر اللہ شفیق۔
5) مولانا عبدالکریم ندیم۔
6) مولانا عبدالحق مجاہد۔
7) مولانا عثمان بیگ فاروقی۔

اہلحدیث مکتبہ فکر
1) مولانا زبیر ظہیر
2) مولانا عبدالوہاب روپڑی۔
3) مولانا طارق محمود یزدانی۔
4) ڈاکٹر ذاکر الرحمن۔
5) علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری۔

اہل تشیع مکتبہ فکر

1) علامہ محمد حسین اکبر۔
2) علامہ افضل حیدری
3) علامہ عارف حسین واحدی

ممبران پاکستان علماء کونسل

1) مولانا عبدالکریم ندیم (رحیم یار خان)
2) علامہ عبدالحق مجاہد (ملتان)
3) قاضی مطیع اللہ سعیدی (گجرات)
4) مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور)
5) مولانا اسد زکریا (کراچی)
6) علامہ طاہر الحسن (فیصل آباد)
7) مولانا محمد شفیع قاسمی (ساہیوال)
8) پیر اسد حبیب شاہ جمالی (ڈیرہ غازی خان)
9) مولانا نعمان ہاشر (راولپنڈی)
10) مولانا ابوبکر صابری ، (اسلام آباد)
11) مولانا عبدالمالک آصف (ملتان)
12) مولانا اسلم صدیقی (لاہور)
13) مولانا حسن احمد حسینی (ڈسکہ)
14) مولانا عبدالرؤف (بہاولنگر)
15) مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ)
16) مولانا عبداللہ راشدی (قصور)
17) میاں راشد منیر (سیالکوٹ)

18) مولانا منیب حیدری (نارووال)
19) مولانا ابوبکر حمزہ (چکوال)
20) مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)
21) مولانا انیس الرحمن بلوچ (گوجرہ)
22) مولانا شبیر کھٹانہ (حافظ آباد)
2 3) مفتی محمد عمر فاروق (خانیوال)
24) مولانا عبدالغفار شاہ حجازی (لودھراں)
25) مولانا تنویر احمد (بہاولپور)
26) مولانا محمد احمد مکی (مظفر گڑھ)
27) مولانا کلیم اللہ معاویہ (ننکانہ)
28) مولانا عزیز الرحمن معاویہ (تلہ گنگ)
29) مولانا عزیز اکبر قاسمی (راجن پور)
30) مولانا سعد اللہ شفیق (رحیم یار خان)
31) مولانا یاسر علوی (سمندری)
32) حافظ محمد طلحہ فاروقی (وہاڑی)
33) مولانا زبیر کھٹانہ (گوجرانوالہ)
34) مولانا عقیل زبیر (سرگودھا)
35 قاری عزیز الرحمن (لیہ) شامل ہیں‌

Leave a reply