لاہور:اینکرندیم ملک کوایف آئی اے انسداددہشت گردی کی طرف سے نوٹس ملنے پرصحافی برادری ناراض،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی ندیم ملک اس وقت سخت مشکل میں ہیں اوردوسری طرف صحافی برادری بھی ان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے
ذرائع کے مطابق جہاں ایک طرف ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے ندیم ملک کو6 جولائی کواپنے دفتر طلب کررکھا ہے وہاں دوسری طرف صحافی برادری نے اس پرناراضگی کا اظہارکیا ہے
ندیم ملک کو ملنے والے نوٹس پرکراچی پریس کلب کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایک صحافی کے خلاف سازش ہے ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اورسیکرٹری رضوان بھٹی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اپنا یہ نوٹس واپس لے
ایسے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی سے یونین آف جرنلسٹس کے رہنماوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم ملک کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس غیرقانونی ہے جسے فی الفور واپس لیا جائے
ندیم ملک کے خلاف ایف آئی اے کے دہشت گردی ونگ کی طرف سے نوٹس پرسخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اوردیگر رہنماوں نے ندیم ملک کوملنےوالے نوٹس کوبلاجواز قراردیتےہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے