مردان: گاڈی بابا غر کلے میں آسمانی بجلی سے تخت بھائی پہاڑ پر اگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق یہ واقع گاڈی بابا غرکلے کی نواحی پہاڑی پرپیش آیا جس نے دیکھنے والوں کوخوف زدہ کردیا
مردان سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 فائر فائیٹرز موقع پر پہنچ گئی. ریسکیو1122 فائرفائیٹرز نے پہنچتے ہی آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا.
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 کے اہلکار اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہے۔آگ کی شدت ذیادہ ہونے کی بنا پر مزید جوانوں کو طلب کرلیا گیا۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس بھی موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔مردان:کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔