بلوچستان کی معروف خاتون صحافی،سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کودہشت گردوں نے قتل کردیا

0
61

کوئٹہ:بلوچستان کی معروف خاتون صحافی،سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کودہشت گردوں نے قتل کردیا،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی معروف خاتون صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیا گیا، خاتون صحافی پر بلوچستان کے علاقے تربت میں حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق شاہینہ شاہین نامی خاتون صحافی پی ٹی وی سے وابستہ تھیں اور مارننگ شو میں میزبان کے فرائض انجام دیتی تھیں۔ شاہینہ شاہین بلوچ سماجی کارکن اور ایک آرٹسٹ کے طور پر بھی مشہور تھیں۔ ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس پر فائرنگ کر دی۔

 

 

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے شاہینہ شاہین افراد کے گھر میں زبردستی گھس کر قریب سے گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد ازاں شاہینہ بلوچ کو فوری ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکی تھیں۔

دوسری طرف ملک بھر کی صحافی برادری اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شاہینہ بلوچ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ شاہینہ بلوچ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Leave a reply